گوجرہ(نامہ نگار )پولیس نے دوران گشت تین فراد قابو کر کے بھاری مقدارمی منشیات برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ انچارج چوکی دواکھڑی تھانہ صدر گوجرہ کے سب انسپکٹرحسام الدین نے دوران گشت مخبری ہو نے پرچک نمبر95ج ب میں چھاپہ مار کرسرفرازنامی شخص کو قابو کر لیااور اس کے قبضہ سے برائے فروخت 100لیٹر شراب برآمد کر لی۔ چک نمبر424ج ب میں چھاپہ مارکر وقارکو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے60لیٹر شراب برآمد کر لی۔جبکہ سٹی پولیس نے سمندری روڈ پر چھاپہ مار کرمحمد اعجازسکنہ چک نمبر368ج ب کوقابوکر لی اور اس کی تلاشی کے دروان اس کے قبضہ سے 4oگرام آئس برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔



