گوجرہ(نامہ نگار) چوروں نے تین اور شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔موٹر سائیکل چوری کی کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ پینسرہ روڈکے محلہ طارق آباد گلی نمبر1کااشفاق حسین اپنے موٹر سائیکل نمبر2157ٹی ایس ایل پر سوارسبزی لینے کیلئے سبزی منڈی آیااوراپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے سبزی لینے میں مصرو ف ہو گیاکہ اس دوران موقع پا کر نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔علاوہ ازیں محلہ حفیظ پارک گلی نمبر3کے مقصوداحمد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر1487ایف ڈی آر اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور کام کی غرض سے اندر چلاگیاکہ نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل کر کے فرارہو گیا۔
62