گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی جھوٹی کا ل کر نے والامقدمہ کی زد میں آگیا معلوم ہواہے کہ چک نمبر363ج ب کے علی شیر نے پولیس ایمر جنسی نمبر15پرکال کر کے اطلاع دی کہ اس کے ساتھ 4/5ملزمان نے اسلحہ کے زور پر چوک ملکانوالہ گوجرہ میں ڈکیتی کی واردات کرتے ہو ئے14ہزارروپے کی نقدی چھین لی ہے اور ملزمان فرارہو گئے ہیں۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات کے حوالے سے چھان بین کی توکال بوگس ثابت ہو ئی ۔سٹی پولیس نے جھوٹی کال کر نے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔
19