گوجرہ کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے چارمختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مدنی ٹائون کے طارق محمودکی دکان کے تالے توڑ کرچوروں نے 59ہزارروپے سے زائد مالیتی سامان،چک نمبر415ج ب کے محمد ثقلین کی دکان واقع اڈا مراد شاہ سے 15لاکھ سے زائد مالیت کامختلف سامان ۔چک نمبر346ج ب کے محمد رفیق کے احاطہ میں باندھی ہو ئی 4عددبکریاں مالیت1لاکھ50ہزارروپے،محلہ قادر ی دربار کے محمد شفیق کے گھر کے تالے توڑکر نقدی وغیرہ کل مالیت 3لاکھ سے زائد چوری کر لئے اور فرارہوگئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی، صدر ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں