گوجرہ کے نواحی گاؤں میں35سالہ نوجوان فائرنگ سے قتل

گوجرہ(نامہ نگار) نواحی گائوں میںنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاگیا۔قاتل موقع سے فرار۔مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر285ج ب کے کھیتوں میں نوجوان کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ نعش تحویل میں لی تواس کی شناخت محمد ناصر ولد ارشاد خاںکے نام سے ہوئی جس کی عمر35سال بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیااورضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار نے شروع کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں