گوجر خان میں چینی ساختہ الیکٹرک بس سروس شروع

گوجرخان(نامہ نگار)پنجاب کے شہر گوجرخان میں چین میں تیار کردہ الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو صوبہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر گرین پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی پہلی مثال ہے۔ اس منصوبے کو پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزراء خواجہ منشا اللہ بٹ اور بلال اکبر خان تھے۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریبِ میں صوبائی حکام، اراکینِ اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ بسیں گوجرخان بس ٹرمینل، سوہاوہ شہر اور پولیس کمپلیکس کو ملانے والے روٹ پر چلائی جائیں گی جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سہولت فراہم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں