گودام سے کروڑوں کی گندم غائب

جامشورو (نامہ نگار) جامشورو کے علاقے بھولاری میں محکمہ خوراک کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ محکمہ خوراک نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو باضابطہ طور پر سفارش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق گندم کی خردبرد کا انکشاف سیکریٹری محکمہ خوراک کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ہوا،جہاں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نو جنوری کو 64 ہزار 483گندم کے تھیلوں کی خردبرد کی نشاندہی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والی گندم کی مجموعی مالیت 64کروڑ 48لاکھ 35ہزارروپے بنتی ہے، تحقیقات میں مزید بتایا گیا کہ 18جنوری کو صوبے بھر کے 66گوداموں میں سے 52گوداموں کی جانچ کی گئی ،جس کیدوران بھولاری گودام سیگندم غائب ہونے کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں خردبرد میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ادھر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رپورٹ کی روشنی میں رات گئے کارروائی کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر اللہ ڈنو کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں