گورنرپنجاب سلیم حیدر کی آج جڑانوالہ آمد متوقع

جڑانوالہ(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج جڑانوالہ آمد متوقع’پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کھرل کی دعوت پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اج جڑانوالہ آمد پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 12افراد کی ہلاکت پر سید پورہ گائوں میں انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرینگے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر رائے وقاص اسلم کھرل کی رہائش گاہ لاہور روڈ پر جیالوں اور میڈیا سے خطاب کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں