گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا دورہ چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ایک کالاباغ ڈیم نہیں تو یہاں ہزاروں ڈیم بن سکتے ہیں،ڈیم بننے سے سیلاب کا مسئلہ بھی حل ہوگا اور بجلی بھی بنے گی ڈیم ایمرجنسی نافذ کی جائے پیسے کاٹ کر ڈیم بنائے جایں ان خیالات کا اظہار گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کی چنیوٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ رہنما پیپلز پارٹی سید حسن مرتضی۔ سید عنایت علی شاہ۔ سید کلیم امیر و دیگر بھی موجود تھے گورنر پنجاب نے سیلابی علاقوں و فلڈ ریلیف کیمپس کے دورے بھی کیے۔ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نے سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کے لئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈی پی او عبداللہ احمد بھی موجودتھے گورنر پنجاب نے چنیوٹ کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کیا جن میں لاہور روڈ بائی پاس سمیت فلڈ ریلیف کیمپ اڈا پٹھان کوٹ ودیگر علاقوں میں قائم کیمپس میں سٹالز کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہیلتھ کیمپ پر ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لیا۔گورنر پنجاب نے فیلڈ ہسپتال میں جاکر سیلاب متاثرین کے علاج معالجہ کے اقدامات کا مشاہدہ اور ہسپتال کے قیام کو سراہا۔انہوں نے موقع پر موجود متاثرین سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ان کے مکانات،مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے بحالی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیااور کہا کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تمام مشینری سرگرم عمل ہے۔قبل ازیں گورنر پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے قائم مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کے دکھ درد کا احساس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں