گورنر پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط

لاہور ( بیو رو چیف )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دئیے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے ،جن میں 9 براہ راست منتخب کونسلرز اور 4 مخصوص نشستیں خواتین، نوجوان، مزدور اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوں گی،یونین کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخاب داخلی انتخابات کے ذریعے ہوں گے،منتخب ارکان کو ایک ماہ کے اندر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی، یونین کونسل میں وارڈ سسٹم کو ختم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں