34

گورنر کا دورہ فیصل آباد ‘ عابد شیر علی ‘ خواجہ رضوان ‘ طاہر جمیل سے تفصیلی ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر’ وقائع نگار خصوصی) گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد یونیورسٹی کے جناح ہال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر محمد بلیغ الرحمان تھے۔جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بی ایس،ایم اے،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی 7423 طالبات کو ڈگری سے نوازا گیا،235پوزیشن ہولڈرز طالبات میں سے81 طالبات گولڈ،87 طالبات سلور اور67 طالبات کانسی کے تمغے کی حق دار قرار پائیں۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گریجوایٹ طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنے وقت اور صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کیا۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے دورہ فیصل آباد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ‘ سابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدر ی عابد شیر علی ‘ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘حلقہ پی پی 116کے امیدوار خواجہ محمد رضوان و دیگر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئی۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ جلسہ تقسیم اسنادمیں شرکت کرنے کے لئے سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی ‘ خواجہ محمد رضوان’ میاں طاہر جمیل کو اپنے ساتھ لے کر گئے۔ اساتذہ اور طالبات میں اسناد کی تقسیم کے موقع پر بھی چوہدری عابد شیر علی ‘گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے ساتھ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں