84

گورنر کی حلف برداری’ جیالوں نے کھانے پر ہلہ بول دیا

لاہور(بیوروچیف)گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرکی تقریب حلف برداری کے بعد جیالے میزوں پر ٹوٹ پڑے اور کھانے کی چیزوں پر ہلہ بول دیا،مہمانوں کی تواضع کیلئے پکوڑوں سموسوں سینڈوچ ،چپس، فش و دیگر چیزوں کا انتظام کیا گیا تھالیکن جیالوں نے بے صبری کا مظاہرہ کیا اور بعد میں آنے والے مہمانوں کیلئے کوئی چیز نہ چھوڑی، سب کچھ چٹ کر گئے۔اس دوران گورنر ہاوس میں ہر طرف جیالے ہی جیالے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں