گورنرKPکی شہید میجر عدیل زمان کی قبر پر حاضری

پشاور(بیوروچیف)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بدھ کودورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر شہید میجر عدیل زمان کی قبر پر گئے اور شہید کے درجات بلندی کی دعا کی،گورنر نے شہید میجر عدیل زمان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی تقریب میں بھی شرکت کی،گورنر نے اس موقع پر شہید میجر عدیل زمان کے والد شیر زمان خان اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا،بعدازاں گورنر خیبرپختونخوا شہید اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کی رہائشگاہ بھی گئے اور شہید کے بھائی و دیگر لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا،دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا نے پولیس لائینز ڈی آئی خان کا بھی دورہ کیا اور پولیس لائنز میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی چڑھائی،گورنر خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز میں پنیالہ بم دھماکہ کے شہدا کے درجات بلندی کی دعا کی اور شہدا گل اسلم، سخی جان اور محمد رفیق کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں