گورنمنٹ سکول77ملانپور کے ہیڈ ماسٹر محمد سرور ریٹائر

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) گورنمنٹ سکول 77 ملانپور میں تعلیم حاصل کرنے والا استاد اسی سکول سے ریٹائرڈ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول 77ملانپور میں تعلیم حاصل کی اور اسی سکول میں بطور استاد بچوں کو تعلیم دی اور آج اسی سکول سے ریٹائرڈ ہونے والے محمد سرور احمد کیلئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ پڑھنے اور پڑھانے میں گزار دیا ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ایسے استاد قوم کا سرمایہ ہے گورنمنٹ پرائمری سکول ایک اچھے استاد سے محروم ہو گیا ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر محمد وسیم ،محمد زوالفقار ،رانا عبدالغفار و دیگر اساتذہ نے کیا ریٹائرڈ استاد محمد سرور احمد کا کہنا تھا کہ کہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ جس سکول میں پڑحا ہوں اسی سکول میں استاد بن کر بچوں کو پڑھایا اور آج اسی سکول سے ریٹائرڈ ہو کر جا رہا ہوں اپنے دوستوں کی شفقت اور محبت کو کبھی نہیں بھو ل سکتا اساتذہ کا کہنا ہے کہ محمد سرور احمد ایک انتہائی ملنسار اور اعلی ظرف انسان ہے ہمیشہ دوستوں کے ساتھ مسکرا کر بات کرنے والے چہرے بہت کم ملتے ہیںاساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہے کہ اللہ پاک محمد سرور احمد کو خوش و خرم رکھے اور عزت میں مزید اضافہ کرے ،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں