گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں طالبات کے تقریری مقابلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تحصیل لیول تقریری مقابلہ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر1میں منعقد ہواجس میں فیصل آباد سٹی کے33سکولوں سے طالبات نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ لیول کا مقابلہ بھی اسی ادا ر ے میں ہوا جس میں فیصل آباد کی تمام تحصیلوں سے اول قرار پانیوالی طالبات نے حصہ لیا۔بعد ا ز ا ں ڈویژن لیول کا مقابلہ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر1میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع سے پوزیشن ہولڈرز طالبات شریک ہوئیں۔اس شاندار مقابلے میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد کی ہونہار طالبہ عروبہ وسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے اور شہر کا نام روشن کر دیا۔عروبہ وسیم کی اس کامیابی کا سہرا ادارے کی پرنسپل مسز ریحانہ افضل اور اردو کی نامور معلمہ مسز صبا ارم (ایس ایس ای اردو، گولڈ میڈلسٹ) کے سر ہے جن کی خصوصی محنت اور رہنمائی کی بدولت یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں