گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ماموں کانجن میں سائنس ایگزیبیشن تقریب کاانعقاد

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن ، گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول ماموں کانجن نے سائنس ایگز یبیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے سائنسی ماڈل ماڈل ہیش کئے’تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول509گ ب ماموں کانجن میں سائنس ایگز یبیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں سکول کی طالبات نے اپنی ذہانت اور محنت کے ذریعے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کیے۔ ان ماڈلز میں پانی کا چکر، انسانی دل اور مکمل باڈی کا ماڈل، برقی سرکٹ، سولر سسٹم، آتش فشاں، ماحولیاتی تحفظ کے ماڈلز و دیگر دلچسپ موضوعات شامل تھے،ایگز یبیشن کی تقریب کے ججز کے فرائض میڈیم ام کلثوم ،شمائلہ امرین،عظمہ چوہدری ،ساجدہ،نورین صفدر،شازیہ پروین ،شمائلہ پروین و دیگر نے سرانجام دئیے سکول کی پرنسپل فرخندہ خورشید نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سائنس ایگز یبیشن سے طالبات کی علمی قابلیت اور تخلیقی سوچ میں نکھار پیدا ہوتا ہیایسی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما، تحقیقی صلاحیتوں اور عملی تعلیم کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ ایگزیبیشن بچوں کی محنت اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ تھی، جنہوں نے کم وسائل میں ایک شاندار مثال قائم کی۔ اس طرح کی سرگرمیاں گاوں جیسے علاقوں میں خاص طور پر اہم ہیں، جہاں وسائل کی کمی کے باوجود بچے اپنی تعلیمی میدان میں قابلیت کا لوہا منواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں