52

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھپال کی پرنسپل کا DEO سکینڈری کے احکامات ماننے سے انکار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 73جھپال کی پرنسپل کاڈی ای او سیکنڈری کے احکامات ماننے سے انکار،سکول کے چوکیدار نے بھرے بازار میں ٹیچر کو رسو اہراساں کیا، ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 73جھپال کی پرنسپل صائمہ ناہید نے اپنے ہی سکول کی فی میل ٹیچر کواعلی حکام کے نوٹس میں لائے بغیر غیر قانونی طور پر سرنڈر کر دیا جس پر ڈی ای او سیکنڈری نے انکوائری کرتے ہوئے سرنڈنگ کے آرڈر کینسل کر دیئے اور ٹیچر کو اپنے سکول میں حاضری لگانے کے احکامات جاری کر دئیے لیکن پرنسپل صائمہ ناہید نے ڈی ای او سیکنڈری کے احکامات نہ مانتے ہوئے چوکیدار کو کہا کہ ٹیچر کو سکول میں داخل نہیں ہونے دینا جس پر صبح سکول کے وقت چوکیدار نے فی میل ٹیچر کو بھرے بازار میں رسوا اور ہراساں کرتے ہوئے سکول میں داخل نہ ہونے دیا غور و فکر کی بات یہ ہے کی ایک فی میل ٹیچر ہی اپنے سکول کی ٹیچرز سے یہ سلوک روا رکھے گی تو بچوں پر کیا اثرات مرتب گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 73جھپال کی پرنسپل نے اپنے افسران کے احکامات نہ مان کر اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں