سمندری (بیورو چیف )گورنمنٹ گریجو یٹ کالج سمندری میں 43ویں سالانہ سپو ر ٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سپورٹس فیسٹیول میں فاتح طلباء و طالبات و سٹاف ممبران میں انعا مات کی تقسیم تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گر یجویٹ کالج سمندری میں منعقدہ 43ویں سا لانہ سپورٹس فیسٹیول میں کالج ہذاہ کے طلباء و طالبات و سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شر کت کی مختلف مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کیں تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر امتیاز حسین و ڑ ا ئچ نے انعامات کی تقسیم کی اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر حافظ امجد ، چیئر مین سپورٹس کمیٹی پرو فیسر عبدالرزاق وینس ، سیکرٹری سپورٹس کمیٹی پرو فیسر نسیم صابر شاہ ، پرو فیسر محمد عمران ، پرو فیسر ذوالفقار حسین ، پرو فیسر انجم جیمز پال ، پرو فیسرفیصل رسول ، پرو فیسرنذیر صدیقی ، پرو فیسر احمد رضا بلوچ ، پرو فیسر تسلیم اشرف ، پرو فیسر چاند شکیل ، پرو فیسر محمد شفیق ،پرو فیسر رانا یاسر محمود ،پرو فیسر غفار شاہ ، پرو فیسر محمد افضل ، پرو فیسر محمد سہیل ،پرو فیسر عفیفہ ، پر فیسر عبدالمنان سمیت دیگر سٹاف ممبران و معززین و طلباء و طالبات کی بڑی تعداد مو جود تھی اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر امتیاز حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی کے حصول کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں جو ہماری ذہنی جسمانی نشو نما میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں کھیل صرف تفریح کا ہی ذریعہ نہیں بلکہ ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو کوئی دوسری چیز نہیں ابھار سکتی کالج ہذاہ کے ہونہار طلباء و طالبات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ضلعی ڈویژن سطح سے لیکر صوبائی سطح تک اپنی کارکردگی کا لوہا منواہا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں ۔
33