3

گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر2رام دیوالی کے ہیڈ ماسٹر ریٹائر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر2ج ب رام دیوالی کے سینئر ہیڈ ماسٹر انوارالحق عباسی اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول چک 2 ج ب کے سٹاف کی جانب سے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کے سٹاف کے علاوہ محکمہ تعلیم فیصل آباد کے افسران افضل کموکہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغفار،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 2 ج ب محمد افضل،سینئر سائنس ٹیچر شہباز یونس اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر ہیڈ ماسٹر انوار الحق عباسی کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری تحائف پیش کئے۔ شرکا نے سینئر ہیڈ ماسٹر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے تعلیمی کیریئر میں انتہائی محنت اور لگن سے طالب علموں کو پڑھایا اور آج ہزاروں کامیاب شاگرد ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی تمام زندگی درس و تدریس کے لئے وقف کر رکھی تھی جو کہ ایک اعلی اقدام اور قابل فخر ہے۔ان کی ریٹائرمنٹ سے طلبا ایک قابل استاد اور ساتھی ایک شفیق دوست کمی محسوس کریں گے۔ سینئر ہیڈ ماسٹر انوار الحق عباسی نے تمام سٹاف اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے اور آج باعزت ریٹائرمنٹ پر وہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں