30

گورننس ‘ سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے ٹاسک

لاہور(بیوروچیف)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ میں آئی ٹی کے ذریعے گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی، ہر محکمے سے عوام کو فراہم کی جانیوالی خدمات کی تفصیلات اور ان کی آسان آن لائن رسائی یقینی بنانے سے متعلق تجاویز طلب کر لی گئیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ آئی ٹی کے استعمال سے عوام کیلئے خدمات کی فراہمی کو آسان بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں