گووندا اور ان کی اہلیہ الگ گھر میں کیوں رہتے ہیں؟

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار گووند ارون آہوجا المعروف گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارا فلیٹ اور ایک بنگلو آمنے سامنے ہی ہیں، فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں جب کہ گووندا بنگلو میں رہتے ہیں۔سنیتا نے بتایا کہ گووندا کو بولنا بہت پسند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں