گووندا نے اپنے انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ممبئی (شوبز نیوز) نامور بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو سے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔ سال 2008میں بالی وڈ اداکار گووندا کی جانب سے فلم کے سیٹ پر ایک پرستار کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو عدالت تک پہنچا اور 2017میں نمٹ گیا تھا۔حال ہی میں اداکار مکیش کھنہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گوندا نے 17سال بعد سنتوش نامی شخص کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔گووندا نے کہا کہ تھپڑ مارنے کا معاملہ میرے لیے بہت اہم تھا، کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور میں نے اسے تھپڑ مار دیا اور یہ کیس 9سال تک چلتا رہا، میرے ایک دوست نے مجھے اسٹنگ آپریشن کرنے کا مشورہ دیا اور پھر میں نے اس شخص کی تمام گفتگو ریکارڈ کی۔ گووندا نے بتایا کہ سنتوش نے کیس واپس لینے کے لیے مجھ سے 34کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس معاملے میں بالی ووڈ میں سے کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا تھا، جو لوگ میرے لیے کھڑے تھے وہی میرے پیچھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں