گووندا کے افیئر’ اہلیہ سے اختلافات پر بھانجے کی لب کشائی

ممبئی (شوبز نیوز)بولی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اور افیئر کی خبروں نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا رکھی ہے۔ اسی ہلچل کو لے کراب گووندا کے بھانجے ونے آنند کا بیان سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کے بھانجے ونے نے دونوں کے بیانات پر الگ الگ ردِعمل دیتے ہوئے خاندان کی نجی زندگی کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ معاملہ میڈیا کی سنسنی سے دور رہ کر حل ہو۔ونے آنند نے کہا، میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ میرے ماموں اور ممانی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہے اور یہ معاملہ نجی ہی رہے۔ میری بس یہی خواہش ہے۔ونے نے سنیتا آہوجا کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ، اگر ممانی نے کچھ کہا ہے تو میں احترام کے ساتھ ماموں سے یہی کہوں گا کہ وہ اس پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں