گووندا کے مبینہ افیئرز پر اہلیہ سنیتا آہوجا کی گفتگو

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ازدواجی تنازعات اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں سنیتا آہوجا نے متعدد بار گووندا اور ان کی علیحدگی کی خبروں کی تردید کی اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کا معاملہ نظر انداز نہیں کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور گووندا کا رشتہ مضبوط اور ناقابل جدائی ہے، یہ درست ہے کہ شوہر کی بے وفائی ثابت ہوگئی تو میں کسی صورت معافی نہیں دوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں