گوگل فوٹوز میں نیا ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل فوٹوز نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو ایڈیٹنگ کو مزید آسان اور جامع بنانے کے لیے تازہ اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔گوگل فوٹوز کے مطابق صارفین کو ویڈیو کلپس یا تصاویر کو الگ ایڈیٹر ایپ میں بھیجنے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ گوگل فوٹوز کھول کر چند لمحوں میں ہائی لائٹ ویڈیو تیار کر سکتے ہیں۔نئے ایڈیٹر میں پری سیٹ ٹیمپلیٹس، بیک گرانڈ میوزک، ٹیکسٹ اوورلیز اور ملٹی کلپ ٹائم لائن جیسی خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جو پہلے صرف کمپیوٹر پر دستیاب تھیں۔صارفین اب تصاویر اور ویڈیوز منتخب کر کے ایک ٹیمپلیٹ کا انتخاب کریں، اور گوگل فوٹوز خود بخود کلپس، میوزک اور ٹیکسٹ کو ہم آہنگ کر کے ایک پروفیشنل نظر آنے والی ویڈیو تیار کر دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں