گوگل میپس کا نیا فیچرمتعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپس کو مختلف مقاصد کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے اور اب یہ آپ کی پارک کی گئی کار کا پتا لگانے بھی مدد کرسکتا ہے۔گوگل میپس کا نیا فیچر آپ کو پارکنگ میں گاڑی کی تلاش میں ضائع ہونے والے وقت کی بچے کرے گا، یہ فیچر ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، گوگل میپس پر اس نئے فیچر کا استعمال بہت ہی آسان ہے۔ اپنے آئی فون پر گوگل میپس کو کار پلے، بلو ٹوتھ یا یو ایس بی کے ذریعے اپنی کار سے منسلک کریں اس کے بعد گوگل میپس خود بخود یاد رکھے گا کہ جب بھی آپ اپنی کار روکیں گے تو آپ نے کہاں کار پارک کی تھی۔ ایک پن نقشے پر آپ نے یہاں پارک کی ہے کے لیبل کے ساتھ ظاہر ہوگا، جب آپ دوبارہ گاڑی چلانا شروع کریں گے تو یہ پن غائب ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ یہ فیچر بنیادی طور پر گوگل میپس کے پرانے “جہاں پارک کیا ہے وہاں محفوظ کریں کے آپشن کا جدید ورژن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرانا ورژن اب بھی دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں