گوگل نے جی میل صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک طویل انتظار کے بعد ایسا فیچر متعارف کرا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔گوگل کیمطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنا ای میل ایڈریس نئے (@gmail.com) نام میں بدل سکیں گے، اور پرانا ایڈریس بطور برقرار رہے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ پرانے اور نئے دونوں ایڈریس پر موصول ہونے والی میلز ایک ہی ان باکس میں آئیں گی اور صارف کسی بھی ایڈریس سے لاگ ان کر سکیں گے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ میں موجود تمام ڈیٹا، بشمول ای میلز، تصاویر اور پیغامات، بلا تبدیلی برقرار رہیں گے۔ صارف نئے ایڈریس سے ای میل بھیج سکیں گے، جبکہ پرانا ایڈریس محفوظ رہے گا اور کسی اور صارف کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔گوگل کے مطابق کچھ پابندیاں بھی لاگو ہوں گی، جس کے تحت نئے ایڈریس کو تبدیل یا حذف کرنے کے لیے 12 ماہ تک انتظار کرنا ہوگا اور ہر اکانٹ زیادہ سے زیادہ تین بار ای میل ایڈریس تبدیل کر سکتا ہے۔گوگل نے ابھی تک اس فیچر کی عالمی سطح پر دستیابی یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم یہ مرحلہ وار تمام صارفین کے لیے فعال کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ صارفین کے لیے زیادہ لچک فراہم کرے گی اور جی میل کے روایتی سخت صارف نام کے قواعد میں اہم تبدیلی ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں