گوگل کا نیا فیچرمتعارف

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈ یسک )گوگل نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو جیمنائی کی جانب سوئچ کرنے کا آسان راستہ فراہم کر دیا ہے۔گوگل کی جانب سے سوئچنگ ٹولز نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین چیٹ جی پی ٹی یا دیگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی) چیٹ بوٹس سے ڈیٹا جیمنائی میں امپورٹ کر سکتے ہیں۔بنیادی طور پر یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی صارفین کو مستقل طور پر جیمنائی میں منتقل کرنے کی کوشش ہے۔اس فیچر سے صارفین اپنی چیٹ جی پی ٹی یا کسی بھی اے آئی چیٹ بوٹ کی مکمل چیٹ ہسٹری کو جیمنائی میں منتقل کرسکیں گے۔اس طرح وہ جیمنائی میں اپنے پراجیکٹس، ترجیحات اور دیگر سے محروم نہیں ہوں گے۔صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی یا دیگر سے جیمنائی اے آئی پلیٹ فارم پر منتقل ہونا آسان ہو جائے گا۔اے آئی چیٹ بوٹس عموما کسی صارف کی پرانی چیٹس کو مدنظر رکھ کر اپنے جوابات فراہم کرتے ہیں۔کسی چیٹ بوٹ کا طویل عرصے تک استعمال پرسنلائزیشن کا عمل ممکن بناتا ہے اور ایسا کسی نئے چیٹ بوٹ میں منتقل ہونے پر مشکل ہوتا ہے۔گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جب آپ ایک بار دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کی میموریز کو امپورٹ کرتے ہیں تو جیمنائی کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ دیگر ایپس میں آپ نے کیا کچھ شیئر کیا جیسے آپ کی دلچسپیاں، رشتے داروں کے نام یا دیگر پہلو، اس سے آپ جیمنائی کو زیادہ مثر انداز سے استعمال کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ جیمنائی پہلے ہی صارف کے گوگل اکانٹس کے ذریعے ہی آپ کے بارے میں کافی کچھ جان لیتا ہے۔صارفین کو اوریجنل سروس سے اپنی چیٹ ڈیٹا کو ڈان لوڈ کرنا ہوتا ہے اور پھر اس فائل کو جیمنائی میں اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں