28

گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے44ہزار سکالر شپس کا اعلان

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کا سب سے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستانی طلبا کیلئے44ہزار سے زائد سکالر شپس کا اعلان کر دیا، پروگرام میں شمولیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری بھی ضروری نہیں۔نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باروزگار بنانے کے معاملے میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے ٹیک ویلی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی، 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ عالمی سطح پر نوکریوں کے حصول میں مددگار ہوگا، یہ سب پاکستانی ادارے ٹیک ویلی کے اشتراک سے ممکن ہوگا۔سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل ای کامرس، بِگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت دور جدید کی ضرورتیں ہیں، یہ پروگرام طلبہ ہی نہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے بھی بڑا سود مند ہوگا۔عمر فاروق نے کہا کہ اس وقت ٹیک ویلی کو 44 ہزار 400 سکالر شپس اسائن ہو چکی ہیں، جو گریجوایٹس آ رہے ہیں ان کو نوکریاں نہیں مل رہیں اور جو امپلائر ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں صحیح نوکری نہیں مل رہی، اس گیپ کو فل کرنے کیلئے یہ سکالر شپس دیئے جا رہے ہیں۔پروگرام کے تحت بچوں کو آن لائن ہراسانی سے بچنے کے طریقے سکھائے جائیں گے، جبکہ انہیں بھاری بستوں سے بھی نجات ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں