گوگل کروم کانیا سکیورٹی الرٹ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل کروم نے نیا سیکیورٹی الرٹ متعارف کرادیا۔گوگل نے ایک ہفتے میں دوسری بار ہنگامی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے تاکہ ایک سنگین خامی کو دور کیا جا سکے جو صارفین کے سسٹمز کو ریموٹ کوڈ ایکزیکیوشن حملوں کے خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ CVE-2025-12036 نامی خطرناک بگ کو نشانہ بناتی ہے جو کروم کے V8 جاوا اسکرپٹ انجن میں پایا گیا ہے، اس خامی کے ذریعے ہیکرز کسی متاثرہ ویب سائٹ پر وزٹ کرنے سے ہی سسٹم پر نقصان دہ کوڈ چلانے کے قابل ہو جاتے ہیں اورصارف کو کسی اضافی عمل کی ضرورت نہیں ہوتی۔گوگل ٹیم کے رکن سرینواس سِستا کے مطابق یہ مسئلہ گوگل کے AI سیکیورٹی ٹول Big Sleep نے دریافت کیا، بگ کی مزید تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اپ ڈیٹ انسٹال کر سکیں۔یہ اپ ڈیٹ تمام پلیٹ فارمز پر جاری کی جا چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں صارفین تک پہنچ جائے گی۔اپنے براوزر کو محفوظ رکھنے کے لئے ونڈوز اور میک صارفین کروم کو ورژن 141.0.7390.122 یا .123 تک اپ ڈیٹ کریں،لنکس اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ورژن 141.0.7390.122 دستیاب ہے۔عموما کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، لیکن آپ دستی طور پر بھی چیک کر سکتے ہیں اس کے لیے AboutGoogle Chrome settings پر جائیں، جہاں براوزر تازہ ترین ورژن خود انسٹال کر دے گا۔یاد رکھیں، اپ ڈیٹ کے بعد کروم کو ری لانچ کرنا ضروری ہے، ورنہ نیا سیکیورٹی پیچ فعال نہیں ہوگا۔ چونکہ اس خامی کا فائدہ اٹھانے والے حملے پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ آپ جلد از جلد اپنا براوزر اپ ڈیٹ کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں