واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے تحت اب وہ آسانی سے اپنے اکانٹ کا یوزرنیم تبدیل کر سکیں گے۔اکثر صارفین کو برسوں پہلے بنایا گیا ای میل ایڈریس شیئر کرتے ہوئے جھجھک محسوس ہوتی ہے خصوصا جب اس میں کوئی غیر سنجیدہ یا پرانا یوزرنیم شامل ہو جس سے اب ان کی شخصیت کی عکاسی نہیں ہوتی۔ ایسے صارفین کے لیے یہ نیا فیچر خوش آئند ہے۔اب گوگل نے صارفین کو اپنے جی میل اکانٹ کا یوزرنیم تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں صارفین کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ 2004 ایک اچھا سال تھا لیکن ضروری نہیں کہ آپ کا جی میل ایڈریس بھی اسی دور میں اٹکا رہے۔ اگر آپ اپنے پرانے ای میل ایڈریس جیسے v0t3f0rp3dr02004@gmail.com (یا اس وقت کی کسی بھی پسند) کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گوگل اکانٹ کی سیٹنگز میں جا کر دستیاب ناموں میں سے نیا یوزرنیم منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ کا پرانا یوزرنیم بھی برقرار رہے گا اور آپ دونوں کے ذریعے سائن اِن کر سکیں گے۔یوزرنیم تبدیل کرنے کے بعد بھی پرانا ای میل ایڈریس بطور متبادل (alternate) اکانٹ کے ساتھ منسلک رہے گا جس کی بدولت اس پر آنے والی ای میلز بدستور صارف کے ان باکس میں موصول ہوتی رہیں گی۔



