گوہر رشید اور کبریٰ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔گوہر رشید اور کبریٰ خان نے انسٹا گرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر میں گوہر اور کبری خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے اللہ کے سامنے70ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں۔ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں