گوہر رشید کا کیس نمبر9 پہلے کرنے سے انکار کا اعتراف

کراچی (شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ڈرامہکیس نمبر 9 کرنے سے انکار کر دیا تھا۔گوہر رشید کے مطابق اس بار اسکرپٹ بہت غیر مثر انداز میں سنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے میں نے ڈرامہ سے انکار کر دیا، چند ہفتے بعد صبا قمر نے مجھ سے رابطہ کیا اور اس کردار کے لیے آمادہ کیا، ساتھ ہی ڈائریکٹر سے بات کرنے کا مشورہ دیا، جب میں نے ڈائریکٹر سے خود اس کہانی کو سنا تو احساس ہوا کہ یہ بالکل مختلف اور مضبوط اسکرپٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ اسکرپٹ شاہزیب خانزادہ نے لکھا ہے تو میں شک میں مبتلا تھا، کیونکہ میرے خیال میں ایک صحافی کیسے ڈرامہ لکھ سکتا ہے؟ لیکن جب میں نے اسے پڑھا تو تفصیل اور تحقیق سے متاثر ہوگیا۔گوہر رشید نے ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ تفتیشی مناظر کے بارے میں بھی بتایا کہ اس دوران مجھے انتہائی سخت اور خوفناک ڈائیلاگ دیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں