گوہر رشید کی نئی پوسٹ پر کبری خان سے شادی کے چرچے

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو پوسٹ کر کے 2025ء میں کسی نئے باب کے آغاز کی جانب اشارہ کیا ہے۔اداکار مرزا گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بسم اللہ 2025 لکھا ہے اور ساتھ میں بتایا ہے کہ کسی ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔گوہر رشید کی ویڈیو میں شوبز انڈسٹری کے معروف ناموں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن میں اداکارہ کبری خان سرِ فہرست ہیں ۔ ویڈیو میں ہدایت کارہ و پروڈیوسر شازیہ وجاہت، وجاہت رئوف، عاشر وجاہت، اذان سمیع خان، مومل شیخ اور گوہر رشید کے دیگر دوست موجود ہیں۔اداکار کی ویڈیو دیکھ کر کمنٹ باکس میں صارفین کا کہنا ہے کہ گوہر رشید اپنی قریبی دوست کبری خان کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں