1

گٹر کا ڈھکن ،سریا چوری کرنیوالےFWMCکے2ملازمین قانون کی گرفت میں آگئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) گٹر کا ڈھکن اور سریا چوری کرنے پر (ایف ڈبلیو ایم سی) کے 2ملاز مین کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلا ت کے مطابق سب انجینئر میونسپل کمیٹی رومان ساحر نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ چک نمبر 127گ ب کے رہائشی شیخ عدنان نے ویڈیو بھیجی کہ انکے گھر کے باہر بنے گٹر کا سرکاری ڈھکن 2افراد جن میں سے ایک نے ایف ڈبلیو ایم سی کی وردی پہنچ رکھی تھی گٹر کا ڈھکن اٹھایا اور کہا کہ یہاں نیا ڈھکن لگانا ہے مگر دوبارہ واپس نہیں آئے ہیں،درخو ا ست گزار سب انجینئر میونسپل کمیٹی رومان ساحر نے بتایا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کے 2ملازمین کاشف اور فیصل نے سرکاری ڈھکن اور اسکا سریا مالیت 40ہزار رو پے چوری کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر پولیس تھانہ سٹی نے ایف ڈبلیو ایم سی کے 2ملازمین کیخلاف 3دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں