گٹر کا ڈھکن چوری،خریدنے،فروخت کرنے پر10سال تک قید کی سزا ہوگی

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک سے10سال قید ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر گٹر میں گِر کر کسی کی جان گئی تو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی کے ساتھ گر گئی تھی، جن کی لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔اسی طرح سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج نالے میں گر گئی تھی، جسے بروقت ریسکیو کرکے والد کے حوالے کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں