گھروں میں گھس کر تشدد کرنے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں گھروں میں گھس کر دوخواتین سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر333ج ب کی نسرین کے گھر میں ملزمان عدنان،عثمان وغیرہ مسلح سوٹا،کلہاڑی وغیرہ داخل ہو ئے اور نسرین بی بی اور اس کے خاوندمحمد رحمان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا جبکہ گھسیٹتے ہوئے ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے،اور گھر کاسامان گھر سے باہر پھینک دیا۔ چک نمبر363ج ب کی کنیز بی بی کے گھر میں فخر عباس زبردستی داخل ہوااور کنیز بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پرجمع ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں