گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجراء میں نمایاں کمی

کراچی(بیوروچیف) گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں جنوری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 3.7فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2025میں گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 200ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سا ل جنوری کے مقابلہ میں 3.7فیصد کم ہے۔گزشتہ سا ل جنوری میں گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 208ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 0.1فیصد کی کمی ہوئی ہے۔دسمبر میں گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ جات کے اجرا کا حجم 200 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔ واضح رہے کہ جنوری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9683ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 15.9 فیصد زیاد ہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں