کمالیہ(نامہ نگار) گھر پر قبضہ کرنے کی غرض سے اہل خانہ پر تشدد، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 739 گ ب کے رہائشی محمد شعبان نے تھانہ صدر پولیس کمالیہ کو بتایا کہ غلام مجتبیٰ نامی شخص اپنے دیگر 19 ساتھیوں کے ہمراہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اور آتشی اسلحہ اور ڈنڈے سوٹوں سے لیس ہو کر زبردستی اس کے گھر گھس آئے اور گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے اسے اور گھر کے دیگر افراد کو زدوکوب کا نشانہ بنانے لگے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
32