گھریلوجھگڑا،مشتعل نوجوان نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماں کو قتل کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکھانی کے علاقہ529گ ب میں ر خسانہ بی بی کا اپنے سوتیلے بیٹے شہباز احمد کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو وہ جھگڑکر باہر چلا گیا اور گذشتہ شام گھر آیا اور سوتیلی والدہ رخسانہ بی بی کو فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروبہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں