گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ پر وفاق کو نوٹس

اسلام آباد(بیورو چیف)اسلام آباد ہائیکو ر ٹ نے گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخوا ست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کا موقف ہے کہ یہ قانون اسلامی احکامات کے منافی اور آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متنازع قانون آئین کے آرٹیکل 4، 8 اور 10A-کے علاوہ آرٹیکل 35 اور 227کی خلاف ورزی ہے اور یہ قانون اسلامی احکامات کے بھی منافی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شکایات کے اندراج اور ازالے کا طریقہ کار آئین کے آرٹیکل 10اے میں دیے گئے منصفانہ ٹرائل کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس متنازع ایکٹ 2026کا عدالتی جائزہ لے کر اس کی تشریح آئین پاکستان میں درج بنیادی حقوق کے مطابق کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر وفاق کو نوٹس ارسال کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں