گھریلو جھگڑا،باپ نے 4بچے قتل کرکے خودکشی کرلی

صوابی (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔افسوسناک واقعہ صوابی یارحسین کے علاقے میں پیش آیا جہاں باپ نے4بچوں کو قتل کردیا۔ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق صوابی میںباپ نے اپنے چار بچوں کو چھری سے قتل کیا، بچوں کو قتل کرنے کے بعد باپ نے خودکشی کر لی۔ جاں بحق باپ کی شناخت سیف اسلام جبکہ بچوں میں ضیا، عبدالرحمن، ثنا اوردوسال کی بیٹی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی میں گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، سیف اسلام کی بیوی ناراض ہوکرمیکے چلی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں