گھریلو جھگڑا،بہو نے زہریلی اشیاء کھلا کر ساس کو مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ رسول نگر میں گھریلو جھگڑے پر بہو نے زہریلی اشیاء کھلا کر ساس کوموت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق رسول نگر گلی نمبر 4 آسیہ بی بی زوجہ محمد بوٹا کا کہنا ہے کہ اس کی 45 سالہ بیٹی عظمیٰ بی بی زوجہ عباس کا پنی بہو مومنہ بی بی سے بات بات پر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی ساس بہو کا کسی بات پر جھگڑا ہوا توبعد ازاں بہو مومنہ نے مبینہ طور پر صلح کرتے ہوئے کھانے میں زہریلی اشیاء ملا کر کھا دی۔ جس کے بعد عظمیٰ بی بی کی حالت غیر ہو گئی۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ اطلاع ملنے پرسرگودھا روڈ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں