فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ کی رہائشی 35سالہ شازیہ بی بی زوجہ صدی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو آئے روز جھگڑوں کی وجہ سے مذکورہ خاتون نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، اہل خانہ کے علم ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاںوہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
9