گھریلو جھگڑا،دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 597گ ب کی رہائشی19سالہ ثمرین دختر صفدر حسین کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کی تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں