گھریلو جھگڑا،دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے علاقہ مہندی ٹائون کی رہائشی شکیلہ بی بی کا گھر میں کسی بات پر بڑی بہن سے جھگڑا ہو گیا تو والدین نے بھی بڑی بہن سے جھگڑا کرنے پر ڈانٹ پلائی، جس پر 20سالہ شکیلہ بی بی نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ تاہم حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں