گھریلو جھگڑا،شوہر کے ہاتھوں بیوی،مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھر یلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی اور دیگر واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد زخمی ہوگئے،مضروبان کو ہسپتال داخل کروادیا گیا،پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی’سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی گلی نمبر19کے رہائشی فیصل نے بتایا کہ اسکے بھائی قاسم کا اپنی اہلیہ فاطمہ بی بی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا گیا تو ملزم قاسم نے چھری کے وار کرکے فاطمہ بی بی کو زخمی کردیا ۔تھانہ بلوچنی کے علاقہ151ر۔ب کے رہائشی فیض اللہ نے بتایا کہ عداوت کی بنا پر ملزمان افضل وغیرہ نے فائرنگ کرکے بلال کو زخمی کردیا۔سمندری کے علاقہ میں دیرینہ رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مخالف فقیر حسین کو لہو لہان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں