گھریلو جھگڑا،شوہر ین بیوی کو مار ڈالا،تشدد سے نوجوان چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو مار ڈالا، جبکہ مشتعل افراد تشدد سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد وارثان کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ425گ ب کی رہائشی نصرت بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی شازیہ بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل امیر علی سے ہوئی ان کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے جو کہ حیات ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز دوبارہ تلخ کلامی پر مشتعل شوہر امیر علی نے گلہ دبا کر شازیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا۔ جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 275ج ب کے رہائشی رضیہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی پرویز کا ملزمان آصف ، منور پسران حقنواز سے جھگڑا چل رہا تھاگزشتہ روز ملزمان نے اس کو پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ نے منت سماجت کر کے جان بخشی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں