گھریلو جھگڑا، خاتون سمیت2افراد نے زہرکھا لیا

گوجرہ(نامہ نگار)دومختلف واقعات میں گھر یلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کرخاتون سمیت دو افراد نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 160 گ ب کے بائیس سا لہ محمد فرحا ن کا گھر میں اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہریلی گولیا ں نگل لیں جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی تو اسے فوی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں پر اسکی حالت نازک بیا ن کی جاتی ہے ۔ چک نمبر298ج ب کی پلوشہ نے مبینہ طور پرگھر یلو جھگڑے سے تنگ آکرزہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اس کومخدو ش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاہے۔ جو کہ دو بچوں کی ماں بیان کی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں