گھریلو جھگڑا ،بھائی نے گلا دبا کر بہن کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل بھائی نے گلا دبا کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن کے رہائشی اصغر علی نے بتایا کہ اس کے بیٹے شان علی کا اپنی 30سالہ ہمشیرہ ثوبیہ بی بی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو بات تلخ کلامی تک پہنچی تو مشتعل بھائی شان علی نے گلہ دبا کر ثوبیہ بی بی کو ابدی نیند سلا دیا اور دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور قاتل بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں